لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول کے زیر اہتمام پاکستان ٹچ بال ٹیم کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں100 کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا ۔کیمپ کیلئے فائنل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج ہوگا۔پاکستان ٹچ بال ایسوسی ایشن کے صدر رائے الطاف حسین کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کے ممبران نے سید طاہر فواد شاہ،راجہ اکرم،میاں صفدر حسین اور ظہور احمد نے ٹرائلز کا جائزہ لیا ۔پاکستان ٹچ بال فیڈریشن کے صدررائے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ منتخب کھلاڑیوں کو غیر ملکی کوچ ٹپس دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ فائنل ٹیم کی تیاری کے لئے میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور صرف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہی انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے لئے بننے والی قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔