سلہٹ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش جبکہ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ہرا دیا۔ سری لنکن ویمنز ٹیم 16.5 اوورز میں 84 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ڈیلی نے 4 جبکہ سمارٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ سارہ ٹیلر نے 56 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ڈیلی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ ویمنز ٹیم نے 5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ کپتان شرلٹ ایڈورڈ نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ سارہ ٹیلر نے 7، ٹمی بیومونٹ 2، لیڈیا گرین وے 3، نیٹالائی سکائیور 20 رنزبنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ہیتھر نائٹ 18 اور جینی گن صفر پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سلمیٰ خاتون اور خدیجتہ الکبریٰ نے دو دو جبکہ رومانہ احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش ویمنز ٹیم 9 وکٹوں پر 58 رنز بنا سکی۔ صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئیں۔ عائشہ رحمان 10، ستامنڈل 10 اور فہیمہ خاتون 16 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ شمیمہ سلطانہ ایک، سلمیٰ خاتون 3، سنجیدہ اسلام 5، جہاں آرا عالم 2 اور خدیجتہ الکبریٰ ایک رنز بنا سکیں۔ ڈینلی ہیزل اور نیٹالائی سکائپور نے تین تین جبکہ انیاشربسول نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شرلٹ ایڈورڈ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔