میامی (ثناء نیوز)دس سال بعد بھی سیرینا ولیمز کی ماریہ شراپوا پر برتری برقرار ہے،میامی میں جاری ٹینس ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے شراپوا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ میامی کے سیمی فائنل،گزشتہ سال کے فائنل کا ری پلے ثابت ہوا ،شراپوا لاکھ چاہنے کے باوجود سیرینا ولیمز کو شکست دینے کادس سال پرانا خواب پورا نہ کرسکیں ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 15 میچز ہوئے ،اور نتیجہ ایک ہی رہا ۔میامی اوپن کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے روسی اسٹار کو چھ چار اور چھ تین سے ہراکر ایونٹ کے فائل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔شراپوا کو ہرانے کے بعد سیرینا کافی خوش نظرآئیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس ناقابل یقین ہے،انہو ں نے فائنل کھیلنے کا سوچا ہی نہیں تھا۔
میامی ٹینس: سیرینا ولیمز نے شراپوا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
Mar 29, 2014