لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 7 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محمود ڈی سی او سرگودھا کو تبدیل کرکے سی ایم سیکرٹریٹ میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ فاروق منظور ایڈیشنل کلکٹر سرگودھا کو ڈی سی او سرگودھا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے عرفان علی سیکرٹری انڈسٹری کو تبدیل کرکے چیئرمین سی ایم آئی ٹی تعینات کیا گیا ہے۔ شاہ نواز بدر چیئرمین سی ایم آئی ٹی 25 جون 2014 کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ ریاض حمید چیف کمشنر افغان رفیوجی کو تبدیل کرکے سمال انڈسٹریز میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ محمد عارف رحیم اے سی کوٹلی سیداں سے تبدیل کرکے اے سی کلر سیداں تعینات کیا گیا ہے۔ تسنیم علی اے سی کلر سیداں کو تبدیل کرکے اے سی صدر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔