ہائیکورٹ: طالبان کے سیاسی دفتر کھولنے کے حوالے سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب

لاہو ر(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے طالبان کا سیای دفتر کھولنے اور طالبان سے مذاکرات کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلئے۔ گزشتہ روز دوران کیس کی سماعت درخواست گزار کاشف سلمانی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ طالبان کو سیاسی دفتر قائم کرنے کی اجازت دیئے بغیر مذاکرات کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا۔ عدالت مذاکرات کامیاب بنانے کے حوالے سے ازخود نوٹس لے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت عالیہ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار ختم کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اگر کوئی قانون موجود ہے تو عدالت کی معاونت کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...