مانگا منڈی (نامہ نگار) مراکہ کواٹر سے سندر تک ملتان روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔ اس اہم روڈ پر جگہ جگہ کئی کئی فٹ گہرے کھڈے پڑ گئے ۔ ٹھیکیدار سڑک کو جگہ جگہ سے اکھاڑ پچھاڑ کر اس کی تعمیر ادھوری چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ جس کی وجہ سے نہ صرف حادثات میں اضافہ کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ا اور کء گاڑیوں کے ٹائر پھٹ چکے ہیں ۔ گہرے کھڈوں کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا روزانہ معمول بن گیا ۔ انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔