رائے ونڈ (نامہ نگار) یوتھ ونگ رائے ونڈسٹی کے صدرمیاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا ہردور حکومت عوام کی خوشحالی کا آئینہ دار ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی ،مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا روزگار سکیم کے تحت بیک وقت50ہزار بے روزگار افراد کو گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کرکے عوامی خدمت کی تاریخی مثال قائم کردی ہے ۔ روزگار سکیم پنجاب کی ترقی میں اہم کرداد ادا کرے گی ۔