رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اسلام کی روح کے مطابق بھارت سے دوستی چاہتا ہے۔پاکستان میں جب تک ایک بھی دہشت گرد قاتل اور لٹیرا موجود ہے ،چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرارداد پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری عبدالغفور نے مزید کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھرپورستائش کے مستحق ہیں ۔پاکستانی فوج نے ملک کو دفاع کو اس قدر مضبوط بنادیا ہے کہ دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا ۔