سٹرابیری بینائی کے نقائص دور، قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے : ایم اے خالد

Mar 29, 2015

لاہور(پ ر) مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان حکیم قاضی ایم اے خالد نے’’ہیلتھ پاک ‘‘کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ہفتہ وار تقریب میں اسٹرابیری کی افادیت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ سو سے زائد اقسام کی اسٹابیریزپاکستان سمیت دنیا بھرمیں آئسکریم، ملک شیک ودیگرمشروبات، میٹھے پکوان اور سلاد کی جان ہے۔ اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے اور صحتمند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اسٹرابیری جوڑوں کے درد اورگنٹھیا کے مرض میں فائدہ مند ہے۔ امراض چشم میں انتہائی مفید ہے ۔اسٹرابیری میں موجود فائٹوکیمیکلزکولیسٹرول لیول کونارمل رکھتے ہیں ۔

مزیدخبریں