نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے بھارت پاکستان کے ساتھ پرامن اور خوشگوار دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، اسکے برعکس ہمسایہ ملک مسلسل دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیاجارہا ہے کیونکہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا خطرہ برقرار ہے ۔ انہوںنے کہا ہماری طرف سے دوستانہ اقدامات کے باوجود پاکستان مسلسل بھارت مخالف سرگرمیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔ انہوںنے کہا بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم بدقسمتی کی بات ہے پاکستان مسلسل دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا پورے جنوبی ایشیا میں اس وقت بھارت کا کردار بہترین ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔
سشما سوراج