اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا کے چیئرمین کے تقرر کے حوالے سے تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت سے مشاورت نہیں کی گئی۔ یہ تقرر شفاف طریقہ کار اور میرٹ پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انٹر نیشنل ٹینڈر دیا گیا اور 140 میں سے 10 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ اس کے بعد وزیر داخلہ نے چیئرمین نادرا کے تقرر کے لئے نام وزیراعظم کو بھجوایا جس کی انہوں نے منظور دی دے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کے سربراہان کا تقرر سیاسی مصلحتوں سے بالا ہو کر کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ چیئرمین نادرا کا تقرر تحریک انصاف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
چودھری نثار