اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے امیر ترین لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے ڈاکٹرز، انجینئرز، ایس این جی پی ایل سمیت دیگر اداروں سے حاصل کردہ ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ادارے براڈننگ آف ٹیکس بیس کو ملک کے بڑے شہروں کی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز سے 7 لاکھ 48 ہزار541 افراد کا ریکارڈ ملا ہے جنہوں نے 1300سی سی سے اوپر کی گاڑیاں خرید کر رجسٹرڈ کرائی ہیں مگر وہ ٹیکس نہیں دے رہے، سب سے زیادہ نان ٹیکس پیئرز کی گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی لاہور میں رجسٹرڈ ہیں۔ موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کراچی کی جانب سے 2 لاکھ 97 ہزار 950، موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی اسلام آباد نے1لاکھ 27 ہزار 201 جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور لاہورکی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی نے بالترتیب 13 ہزار523، 3 ہزار 805، 1 ہزار 490 اور 3 لاکھ 4 ہزار 472 گاڑیوں کا ڈیٹا فراہم کیا ہے جبکہ کار مینوفیکچررز نے2 لاکھ 71ہزار 746 نئی گاڑیاں خریدنے والوں کا ڈیٹا اور ریکارڈ فراہم کیا ہے۔
امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مختلف اداروں سے حاصل ریکارڈ کی چھان بین شروع
Mar 29, 2015