89 فیصد پاکستان وطن کی خاطر لڑنے کو تیار ہیں : گیلپ سروے

اسلام آباد (آن لائن) ون گیلپ انٹرنیشنل سروے میں کہا گیا ہے۔ 89 فیصد پاکستانی مادر وطن کی خاطر لڑنے کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جن کے عوام اپنے ملک کیلئے مر مٹنے کیلئے تیار ہیں۔ 64 ممالک میں سروے کے دوران 61 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کی خاطر لڑنا چاہتے ہیں۔ 27 فیصد نے کہا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے تاہم ہر خطے میں فرق سامنے آیا ہے۔ فجی اور مراکو کے بعد پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جن کے عوام اپنے ملک کی خاطر لڑنا چاہتے ہیں۔ ملک کیلئے لڑنے کی خواہش رکھنے والے ممالک میں میناریجن سرفہرست جبکہ مغربی یورپ 25 فیصد کے ساتھ سب سے کم سطح پر ہے۔ بھارت کے 75 فیصد عوام اپنے ملک کیلئے لڑنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن