”علماءومدارس دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت فوج کیساتھ ہیں “

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم اور متحدہ علمائے کونسل کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں میاں محمد اویس کی زیرصدارت استحکام مدارس و پاکستان کے ضمن میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان تحریک تحفظ حرمین شریفین کے امیر حافظ زبیر احمد ظہیر اور مولانا زبیر احمد صدیقی مولانا عبدالشکور حقانی مولانا مجیب الرحمن انقلابی، ملانا عبدالنعیم، و دیگر علماءنے سانحہ نے گلشن پارک کی شدید مذمت کی ہے۔ مذہبی رہنماﺅں نے کہا کہ علماءو دینی مدارس دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور پاک فوج کے مکمل ساتھ ہیں اور وہ ملک و ملت کے خلاف ہر سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے۔ مشترکہ نیوز کانفرنس میں علمائے لاہور نے 3 اپریل کو لاہور میں ہونے والی ملک گیر استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس اور 9 اپریل کو ہونے والی تاریخی ختم نبوت کانفرنس کی مکمل حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن