کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی رینجرز نے سندھ کے خارجی اور داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت کر دی۔ ترجمان رینجز نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز نے ریلوے سٹیشنز اور بس اڈوں کی نگرانی بھی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی مفرور دہشت گردوں کے خلاف سخت اور مکمل کارروائی کی جائے اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، عوام پولیس اور رینجرز سے بھرپور تعاون کریں، مشکوک شخص یا چیز کی اطلاع فوری طو رپر رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔