اسلام آباد (آئی این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے لاہور میں خود کش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سانحہ گلشن اقبال پارک شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گزشتہ روز حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس کنوینئر میر طاہر مسعود کی سربراہی میں حریت کانفرنس سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق کنوینئر سید یوسف نسیم، فیض نقشبندی، منظور الحق بٹ و دیگر نے شرکت کی۔ قائدین نے سانحے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی کو غیر اسلامی اور انسانیت کش قرار دیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وقت آ گیا ہے کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مدد کرے، اجلاس میں شہداءکے ایصال ثواب اور درجات بلندی اور پسماندگان کےلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔
لاہور میں بزدلانہ کارروائی غیراسلامی اور انسانیت کش ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
Mar 29, 2016