پنجاب حکومت کا ٹیچنگ ہسپتالوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ہیلتھ ریفارمز کرنے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کا ٹیچنگ ہسپتالوں کی بگڑ تی ہوئی صورت حال کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ہیلتھ ریفارمز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کی جائیں گے، خود مختار انسٹی ٹیوٹ ایکٹ 2003ء میں ترمیم کی جائے گی۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں کلنیکل ڈائریکٹر یا چیف آپریٹنگ آفیسرکی نئی آسامی پیدا کی جائے گی اورایم ایس کے بھی اختیار محدود کیے جا رہے ہیں۔ ہیلتھ ریفامرز کمیٹی نے اپنی تجاویز پنجاب حکومت کو جمع کروا دیں حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجے کے لیے شدید رش ہے اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور پروفیسروں نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کو لازمی قرار دے دیا ہے تاکہ ان ہسپتالوں میں علاج معالجے میں بہتری آ سکے۔

ای پیپر دی نیشن