لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف پنجاب ڈاکٹرز ونگ کے نائب صدر ڈاکٹر زبیر قادر نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر زبیر قادر کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور ان کے لیے استقامت کی دعا کی۔