لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے لاہورگلشن پارک میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ اور معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،سانحہ لاہور میں بیرونی ہاتھ خارج از امکان نہیں دیا جا سکتا،ایسے لگتاہے کہ ملک دشمن بیرونی قوتیں ایک بار پھر سرگرم عمل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کاحوصلہ پست نہیں ہو گا۔ گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کانہ ہونا درحقیقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پربڑاسوالیہ نشان ہے۔