عدالتوں، سرکاری محکموں کی فول پروف سکیورٹی، پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ اور دیگر عدالتوں سمیت صوبائی و وفاقی محکموں میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی شہری منیر احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں کی روشنی میں پنجاب میں ابھی تک فول پروف سکیورٹی اقدامات نہیں کئے گئے ،آئے روز پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے میں رینجرز تعینات کرنے کا حکم دے۔
سکیورٹی/درخواست

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...