اشتر اوصاف اٹارنی جنرل مقرر سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور، پرویزرشید سے قانون کی اضافی وزارت واپس لیکر زاہد حامد کو دیدی گئی

Mar 29, 2016

اسلام آباد (این این آئی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے اٹارنی جنرل سلیمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور اشتر اوصاف کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان مقررکر نے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر زاہد حامد کو وزیر قانون کا قلمدان دیدیا گیا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا ایڈیشنل چارج بھی ان کے پاس رہے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قانون کا اضافی چارج قبل ازیں وزیراطلاعات پرویزرشید کے پاس تھا۔
پرویزرشید

مزیدخبریں