تحقیقاتی ٹیموں کا دھماکے کی جگہ کا دورہ‘ شواہد اکٹھے کئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) تحقیقاتی ٹیموں نے گذشتہ روز گلشن اقبال پارک سے شواہد اکٹھے کئے جنہیں فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا وہاں بکھرے بال بیرنگ اور خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا اکٹھے کئے۔ تحقیقاتی ٹیموں نے دھماکے میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ کے حصے اور ٹکڑے بھی قبضے میں لئے جنہیں لیب بھجوا دیا گیا۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق حملے میں8 سے 10کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیمیں آج بھی جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی۔ علاوہ ازیں گلشن اقبال پارک میں دھماکے کی جگہ کے قریب سے مبینہ حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے لئے گئے ہیں، سی ٹی ڈی حکام اور فرانزک ماہرین نے گلشن اقبال پارک سے شواہد اکٹھے کئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ اعضا حملہ آور کے ہی ہیں، بعض جسمانی اعضا درخت پر سے جمع کئے گئے۔ علاوہ ازیں جائے وقوعہ سے ملنے والے شناختی کارڈ کو مبینہ خودکش حملہ آور کا شناختی کارڈ قرار دیکر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...