کاہنہ (نامہ نگار)گلشن اقبال پارک خود کش بم دھماکے میں کاہنہ کی نئی نویلی دلہن آنکھوں میں سہانے مستقبل کے خواب سجائے چل بسی جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ کاہنہ کے علاقہ شہزادہ روڈ کی رہائشی 25سالہ عینی جس کی ڈیڑھ ماہ قبل فلک شیر سے شادی ہو ئی تھی وہ اپنے شوہر کے ساتھ اتوار کو سیر و تفریح کے لیے گلشن اقبال پارک گئی ابھی وہ جھولوں کے پاس پہنچے ہی تھے کہ زور دار دھماکہ ہو گیا جس کی زد میں آکر میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے دونوںکو امدادی ٹیموں نے قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں عینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جب اس کی میت گھر پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی اس کو آہوں سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔