قومی سیونز رگبی چیمپئن شپ 2 اپریل سے شروع ہو گی

Mar 29, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) قومی سیونز رگبی چیمپئن شپ دو سے تین اپریل تک کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ کا انعقاد پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہوگا ۔ پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پنجاب پولیس کے تعاون سے ہونیوالے اس ایونٹ میں دس ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ایچ ای سی، آرمی، اسلام آباد، بلوچستان اور کے پی کے شامل ہیں جبکہ پول بی میں پولیس، پنجاب، واپڈا، فاٹا اور سندھ شامل ہیں۔ دو روزہ ٹورنامنٹ میں کل 24 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں