لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) دوسرے ڈی سی او لاہور انٹرنیشنل سکواش کپ کے چوتھے روز کے مقابلے سانحہ گلشن اقبال کے سوگ کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے۔ سیکرٹری لاہور سکواش ایسوسی ایشن مامون خان کے مطابق لاہور میں ہونیوائے اتنے ہولناک واقعہ کے بعد پورا پاکستان سوگ کی کیفیت میں ہے۔ معصوم جانوں کے ضیاع پر سب کا دل اداس ہے اس لیے انٹرنیشنل سکواش کپ کے مقابلے ملتوی کردیئے گئے۔ باقی ماندہ مقابلوں کے منعقد کروانے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔