ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ : سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

بنگلور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے خواتین کے مقابلوں میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 10رنز سے شکست دیدی۔سری لنکا کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے۔چماری جیانگنی نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے۔ شبنم اسماعیل اور لیٹسوالو نے ایک، ایک جبکہ کیپ اور لووس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقن ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بناسکی ۔چیتی 26اوروین نائیکرک 24رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ جنوبی افریقن ٹیم کو 50رنز کا آغاز ملا مگر بعد میں آنے والی کھلاڑی یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتی رہیں ۔ کماری اور پروبدھانی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔چماری جیانگنی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن