مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے امیر ترین کر کٹر قرار، آفریدی کا چھٹا نمبر

Mar 29, 2016

نیویارک (آئی این پی) دنیا بھر کی اہم شخصیات کی آمدنی پر نظر رکھنے والے ’’فوربز میگزین‘‘ نے امیر ترین کر کٹرز کی فہرست جاری کر دی، فہرست میں پہلا نمبر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 35 لاکھ ڈالر جبکہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے، ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 31 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے تیسرے نمبر پرگوتم گمبھیر ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 39 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے شین واٹسن کا چوتھا نمبر ہے جن کی سالانہ تنخواہ 40 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت بھی 4 کروڑ ڈالر ہے ، پانچواں نمبر وریندر سہواگ کا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 35 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑڈالر ہے ، چھٹا نمبر شاہد خان آفریدی کا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 25لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہے ، فہرست میں ساتویں نمبرپر بھارتی کرکٹر روہت شرما موجود ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 20لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے ۔دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں آٹھواں نمبر آسٹریلین کرکٹر مائیکل کلارک نے حاصل کیا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 35 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہے۔کرس گیل کا۔ نواں نمبر ہے جن کی تنخواہ 20 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ ڈالر بنتی ہے ۔۔سریش رائنا اس ۔ دسویں نمبر پر موجود ہیں جن کی تنخواہ 3 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے ۔۔ آخری نمبر سچن ٹنڈولکر کا نام ہے جن کی کل کمائی 18.6 لاکھ ڈالر، کرکٹ کے مد میں حاصل ہونے والی رقم 21 لاکھ ڈالر اور وظائف کی مد میں 16.5 لاکھ ڈالر ملتے ہیں۔

مزیدخبریں