راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ آمنہ ضیاءالبنات کی سلور جوبلی تقریبات تشکر کی تشہیر و دعوتی مہم مکمل کردی گئی۔ 31مارچ سے شروع ہونے والی تقریبات میں شرکت کیلئے بیرون ملک سے علماءو مشائخ اور مندوبین کی آمد کا سلسلہجاری ہے۔ 4روزہ تقریبات تشکر کی سرپرستی بانی و مہتمم جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کریں گے۔ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے علماءو مشائخ اور پیران عظام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے جبکہ نامور شخصیات میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید ریاض حسین شاہ، پیر محمد نقیب الرحمٰن، ڈاکٹر سرفراز سیفی، مولانا نور الحق قادری، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، پیر عبداﷲ جان اور معروف مذہبی سکالر رضا ثاقب مصطفائی مہمان ہوں گے۔ ان تقریبات کے بابرکت موقع پر جدید سہولت سے آراستہ جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم کے معاونین کے تعاون سے قائم ہونے والا 120 کمروں پر مشتمل المدینہ ہیلتھ سنٹر (خیراتی ہسپتال) کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
جامعہ آمنہ ضیاءالبنات کی سلور جوبلی تقریبات کی تشہیر و دعوتی مہم مکمل
Mar 29, 2017