لاہور: سعودی عرب سے بیدخل ہونے والے 200 پاکستانی وطن پہنچ گئے

لاہور (آن لائن) سعودی حکومت نے 200 پاکستانیوں کو بیدخل کردیا۔ بے دخل پاکستانیوں کو سعودی پرواز 3766 کے ذریعے جدہ سے لاہور لایا گیا ہے۔ سعودی عرب حکومت نے 200 پاکستانیوں کو غیر قانونی رہائش اور دیگر وجوہات کی بنا پر سعودی عرب سے بیدخل کیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے آنے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اب بھی سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں حکومت ان کی رہائی کا بندوبست کرے۔ ایئرپورٹ میں امیگریشن حکام نے فوری کارروائی کر کے سب کو گھر جانے کی اجازت دیدی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...