نارنگ منڈی (نامہ نگار) موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ دو نوجوان جاں بحق تیسرے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ محلہ فاروقیہ حیدری چوک کا ملک عبدالقیوم موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے تیزرفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں نارنگ منڈی کا ملک عبدالقیوم اور سہنیاں کا ارشاد جاں بحق ہوگئے۔ متوفی ملک عبدالقیوم مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر ملک محمد یوسف کا بھانجا آذر بائیجان میںکام کرتا تھا اور چھٹی پر آیا ہوا تھا۔ متوفی 4 بچوں کا باپ تھا۔ ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی گھر میںصف ماتم بچھ گئی۔