موسمیاتی تبدیلی سے غریب کسانوں کو پاکستان میں شدید مشکلات کا سامنا

بکرانی (رائٹرز) موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں چھوٹے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ میں بہت سے چھوٹے کاشتکاروں نے پانی کی قلت کے باعث چاول کی کاشت بند کرکے سبزیاں اگانا شروع کر دی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے چھوٹے کاشتکاروں کی ناکامی سے زراعت کا ہدف، فوڈ سکیورٹی، غربت کے خاتمے، بھوک اور غذا کی کمی پر قابو پانے کے لئے حکومتی کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ غریب کسانوں کو تکنیکی اور مالیاتی مدد کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن