اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود سے روسی ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال، پیشہ ورانہ امور، باہمی دلچسپی، باہمی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کی افواج میں دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دوطرفہ سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ روسی ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا، دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔