اسلام آباد (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ امید ہے جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی۔ سی پیک سے ہر گھر روشن ہو گا۔ منگل کو پاکستان میں چین کے نائب سفیر لی جیاں چاؤ نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چینی لوگ پاکستان کی امداد کرنے کیلئے مخلص ہیں۔ ہمیں امید ہے بہت جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی اور چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کا ہر گھر روشن ہو گا۔