اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی چیئر مین نیب امتیاز تاجور کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ،فوری طور پر شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سپیشل سنٹرل جج ملک نذیر نے ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی ہے اور عدالت نے ملزم کو ہدایت کی ہے کہ آپ آج ہی ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوں۔ امتیاز تاجور نے عدالت کو جواب دیا کہ تفتیش کیلئے پیش ہوا مگر ایف آئی اے کا تفتیشی افسر موجود نہیں تھا۔عدالت نے دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ امتیاز تاجور پر اختیارات سے تجاوز اور سرکاری فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے۔