جماعت الدعوة کی احیائے نظریہ پاکستان مہم‘ گاڑیوں کا کارواں نکالا گیا

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) جماعة الدعوة کی احیائے نظریہ پاکستان مہم کےجاری ہے ہے جس کے تحت گزشتہ روز گاڑیوں کا کارواں نکالا گیا جو مطیع اللہ کی قیادت میں مختلف مارکیٹوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد قباءپر اختتام پذیر ہوا ،چار گاڑیوں پر مشتمل اس کارواں کا آغاز آئی سیکٹر سے کیا گیا جو آئی ٹن ، آئی نائن، فیض آباد ، آبپارہ مارکیٹ ، میلوڈی مارکیٹ ، بلیو ایریا ، ایف سکس ، ایف سیون ، ایف ایٹ سے ہوتا ہوا آئی ایٹ پہنچا ، کارواں کے دوران ہر مرکز میں لوگوں کو جمع کر کے نظریہ پاکستان کے متعلق تاریخی دستاویزی ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی اور انہیں نظریہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن