نیب میں خلاف ضابطہ تقرریوں پر کھلبلی، 48افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( رستم اعجاز ستی /نامہ نگار) قومی احتساب بےورو( نےب) مےں خلاف ضابطہ تقررےوں کے معاملے افسران مےں کھلبلی مچ گئی، نےب نے سپرےم کورٹ کے فےصلے سے قبل ہی48افسران کو فارغکرنے کا فےصلہ کر لےا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نےب مےں101افسران کے خلاف ضابطہ تقرر کے معاملے کا جائزہ لےا گےا، اس حوالے سے منعقدہ اجلاس مےں چےئرمےن نےب، سےکرٹری اسٹبلشمنٹ اور ڈی جی اےچ آر نےب سمےت دےگر شرےک ہوئے، ذرائع کے مطابق سپرےم کورٹ کی جانب سے کےس کی سماعت کے بعد نےب مےں کھلبلی مچ گئی ہے، خلاف ضابطہ101افسران مےں سے48کو سپرےم کورٹ کے کسی فےصلے سے قبل ہی فارغ کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے جن مےں اےڈےشنل ڈائرےکٹر اور ڈائرےکٹر شامل ہےں جبکہ متعدد ڈائرےکٹرز جن مےں ڈی جی راولپنڈی کے عہدے پر تعےنات افسر، سندھ، کوئٹہ، سکھر، کے پی کے کے ڈائرےکٹرز شامل ہےں انکے حوالے سے تاحال کوئی فےصلہ نہےں سکا، ذرائع کے مطابق ڈی جی نےب کوئٹہ مےجر(ر) طارق، ڈی جی نےب کراچی مےجر(ر) شبےر، ڈی جی کے پی کے مےجر(ر) سلےم شہزاد، ڈی جی لاہور مےجر(ر) برہان اور ڈی جی آگاہی و روک تھام عالےہ رشےد کو نےب کی جانب سے رےٹائرمنٹ کا آپشن دےا گےا ہے، عالےہ رشےد اور ڈی جی کے پی کے علاوہ دےگر افسران اس آپشن پر غور کر رہے ہےں جبکہ مذکورہ دونوں افسران نے رےٹائرمنٹ لےنے سے انکار کےا ہے ، ذرائع کے مطابق عالےہ رشےد کی نےب مےں تقرری غلط تھی وہ20وےں گرےڈ مےں ہےں جبکہ21وےں گرےڈ مےں خدمات سر انجام دے رہی ہےں، ذرائع کے مطابق سپرےم کورٹ کے کسی فےصلے قبل ہی نےب کی جانب سے48افسران کو پہلے مرحلے مےں فارغ کئے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے فےصلہ ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...