وزیراعظم، وزیراعلیٰ کی انسداد دہشت گردی عدالت طلبی کیلئے درخواست، فل بنچ آج سماعت کریگا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے استغاثہ میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت بارہ شخصیات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں طلبی کیلئے دائر اپیل کی سماعت کے لئے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اورجسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل تین رکنی فل بنچ آج سے اپیل کی سماعت کرے گا۔ ادارہ منہاج القرآن کے ڈائریکٹر جواد حامد نے اپیل میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ میں دہشت گردی عدالت نے وزیراعظم سمیت بارہ ملزموں کو عدالت طلب نہ کرنے کا حکم دیا۔ جو ثبوت پولیس افسروں کے خلاف فراہم کئے گئے وہی ثبوت وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور بارہ شخصیات کے خلاف بھی ٹرائل عدالت کو فراہم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...