اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں مصری شہری نے پاکستانی مزدور کو قتل کردیا۔ پی ٹی آئی ایم این اے مراد سعید کے مطابق مصری شہری نے پیسوں کے تنازع پر پاکستانی مزدور کو قتل کیا۔ پاکستانی سفارتخانہ مزدور کا جسدخاکی وطن لانے کیلئے اقدامات کرے‘ معاملے کو سعودی حکام سے بھی اٹھایا جائے۔