پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن پیش ہائیکورٹ نے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے رو برو پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کیلئے دائر کیس میں حکومت کی طرف سے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پیش کردیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ میں امن و امان کے قیام اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کیلئے رینجرز تعینات کی گئی۔ پنجاب میں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں۔ یہاں پر دہشتگرد اور ان کے سہولت کار موجود ہیں۔ عوام کے تحفظ کے لئے پنجاب میں بھی رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن