مرد م شمار ی کے ساتھ مہنگائی بھی لوگوں کے گھروں میں گھس گئی: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اچانک اور بے تحاشا اضافے نے عوام کو پریشان کر دیا۔ مرغی کے گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں عوام دشمن اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے اور یوں لگتا ہے کہ ملک میں مردم شماری کے ساتھ ہی مہنگائی بھی لوگوں کے گھروں میں گھس گئی۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو ہراول دستہ بنا کر ملک بھر میں عوامی رابطے کی بہت بڑی تحریک شروع کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امراء جماعت اسلامی میں نئے خون کو شامل کرنے کے لئے ہر جگہ موثر اور دیانتدار لوگوں کو اپنا دست و بازو بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے لوگوں کو تعلیم وصحت کی سہولتیں دستیاب نہیں تھیں ، اب دو وقت کا کھانابھی مشکل ہوچکا‘ مہنگائی نے عام آدمی کو اپنے پنجوں میں بُری طرح جکڑ لیا ہے۔ ٹماٹر، پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے لوگوں کے لئے دال سبزی کھانا بھی ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکمرانو ں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ منڈیوں میں ہر جگہ من مرضی کے نرخ لئے جا رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ یہ ڈھٹائی کی انتہا ہے کہ حکمرانوں کے خلاف عدالتوں میں میگا کرپشن کے کیس چل رہے ہیں اور وہ جلسوں میں اپنی دیانتدار ی کے نعرے لگارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے جس تحریک کا آغاز کیا تھا، اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انتخابات میں جماعت اسلامی ایک بڑی عوامی قوت بن کر سامنے آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...