وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف مارخور مارنے کا مقدمہ درج

اسلام آباد (بی بی سی اردو) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے خلاف نایاب جنگلی جانور مارخور کو مارنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ تکتو میں جس مارخور کا شکار کیا گیا اس کے لیے قانون کا راستہ اختیار نہیں کیا گیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے نوٹس لینے کے بعد محکمہ جنگلات کے ایک سینئر اہلکار کی جانب سے 26مارچ کو تکتو لیویز تھانے میں وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ جب اس سلسلے میں بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سے فون پر رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ انہیں تاحال اس سلسلے میں کوئی نوٹس نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی شکار نہیں کیا تاہم نوٹس ملنے پر وہ تمام باتوں کا جواب عدالت میں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن