لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں 1 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرادیا۔ ڈارون کے مرارا ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ابتداءسے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں2 گول سکور کئے۔ آسٹریلیا نے آخری کوارٹرمیں مزید تین گول کر دئیے۔پاکستان کی جانب سے واحد گول کپتان عبدالحسیم خان نے میچ کے آخری لمحات میں کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج کوکھیلا جائےگا۔