کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا کہنے والوں کے منہ بند نہیں کر سکتا: محمد آصف

لاہور+ کراچی (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کو قومی ٹیم میں واپسی غیر یقینی نظر آنے لگی۔ سپاٹ فکسنگ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کیلئے سبق ہے ، پی سی بی کو اس حوالے سے قانون سازی کرنی چاہیے۔ ہم اپنے کیے کی سزا کاٹ چکے ، کم بیک کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ سلیکٹرز ہی کریں گے۔ کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا کہنے والوں کے منہ بند نہیں کر سکتا۔

ای پیپر دی نیشن