ہملٹن (سپورٹس ڈیسک) فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے گرفت مضبوط کر لی ۔ جنوبی افریقہ نے 80 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں ‘ مزید 95 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 321 رنز 4 کھلاڑی آوٹ سے نامکمل پہلی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 489 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کپتان کین ولیم سن نے 176 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ٹام لاتھم 50، جیت راوال 88، نیل بروم 12، ہینری نکول 0، مچل سینٹنر 41، بی جے واٹلنگ 24، کولن ڈی گرینڈہوم 57، میٹ ہینری 12، جیتن پاٹیل 5 اور نیل ویگنر کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہو گئے۔ مورنی مورکل اور کاگیسو ربادا نے 4,4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم نے 175 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ ڈین ایلگر 5 ‘ تھیونس ڈی بروئن 12 ‘ ہاشم آملہ 19 ‘ جے پی ڈومنی ‘ ٹیمبا باووما 1 سکور بنا کر آوٹ ہو گئے۔ ڈوپلیسی 15 اور کوانٹن ڈی کوک 15 رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ جیتن پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
ہملٹن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے 80 پر 5 کھلاڑی آوٹ، 95 رنز کا خسارہ باقی
Mar 29, 2017