جاوید آفریدی ورلڈ ونٹر گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بچوں کو دبئی لے جائیں گے

Mar 29, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دبئی ساتھ لیجانے کا اعلان کیا ہے۔ ایتھلیٹ کے اعزاز مین تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جاوید آفریدی نے میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹ کو پاکستانی ہیروز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کی جانب سے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایونٹ میں سولہ میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کو پشاور زلمی فاو¿نڈیشن کی جانب سے جاوید آفریدی نے فی کس ایک لاکھ روپے انعام دیا۔ جبکہ کوچز اور دیگر اسٹاف کو بھی انعامات سے نوازا گیا ،چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنیوالے یہ ایتھلیٹس ہمارے اصل ہیروز ہیں کن کی قدر اور حوصلہ افزائی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر ضرور کی جانی چاہئیے۔ پشاور زلمی دوبارہ اپنے عزم کا اظہار کرتی ہے وہ اپنی آمدنی کا بڑا حصہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وقف کرے گی حکومت اور دیگر اداروں کو بھی قومی جذبے کے تحت آگے بڑھ کر ملک کا نام روشن کرنیوالے ان ایتھلیٹس کی عزت افزائی کرنی چاہئیے۔ جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ گولڈ مڈلسٹ بچوں کو آئندہ سال ہونیوالے پاکستان سپر لیگ تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے ساتھ دبئی لیجایا جائیگا اور یہ ہمارے خصوصی مہمان کی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ میں چیمپین پشاور زلمی کی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزیدخبریں