پاکستانی قوالوں کی صوفیانہ موسیقی نے فرانسیسی سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا

Mar 29, 2017

پیرس (نمائندہ خصوصی) سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام قوالی پروگرام پیش کیا گیا جس میں قوال ایاز فرید اور ابو محمد نے قوالی پیش کی جس سے فرانسیسی سامعین لطف اندوز ہوئے۔ سفیر پاکستان معین الحق نے کہا کہ پیرس میں صوفیانہ موسیقی کا اہتمام کرنے کا مقصد پاکستانی صوفی موسیقی اور مستند ثقافتی روایات کو یورپ میں متعارف کروانے کے علاوہ امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔اس سال ’سیلیبریٹنگ پاکستان‘ کے عنوان سے کئی ایک پروگرام پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جس میں سرزمین پاکستان کے خوبصورت مناظر‘ ثقافتی ورثہ‘ دستکاری اور پاکستان میں تعلیم‘ کاروبار‘ کھیل‘ فلمی صنعت اور فیشن کے میدان میں ہونے والی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں