دالبندین (آن لائن)ٹریفک کے المناک حادثے میں دو خواتین سمیت4افراد جاں بحق ہو گئے ، نعشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، مرنے والے افغان مہاجرین بتائے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے کرودک کے مقام پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ کار سوار افغان مہاجرین 4 افراد گزشتہ رات کوئٹہ سے دالبندین جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔
دالبندین: تیز رفتار کار الٹ گئی 2 خواتین سمیت 4 افغان مہاجرین ہلاک
Mar 29, 2017