چناری (آن لائن) سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی امن برج سے 56 مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے21مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سے 35 مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت بدھ،جمعرات اور جمعہ کے روز بھی بغیر وقفہ کے جاری رہے گی جس کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت، اوڑی امن برج سے56مال بردار ٹرکوں کی کراسنگ
Mar 29, 2017