بچوں کی غذائی قلت اوروبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بدھ کو بھی مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق تھرمیں بچوں کی غذائی قلت اوروبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔سول اسپتال مٹھی میں مزید تین بچے دم توڑگئے۔ سول اسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4سالہ دانش، 4روز کا عادل اور2روزکا ایکنومولود شامل ہے۔ رواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 23جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 80ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اورنگرپارکرمیں سیکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے اوررواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔