قابض فورسز کے ہاتھوں 4کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ،نئی احتجاجی لہر سے ڈر کر بھارتی فوج نے حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کرکے وادی میں کرفیولگادیا ۔ بڈگام میں گزشتہ روز چار کشمیریوں کو شہید کردیا گیا تھا،جس کے بعد سو پور میں بھارتی اہلکاروں نے کریک ڈائون کیااور گھروں میں گھس گئے۔بھارت مخالف مظاہروں سے خوفزدہ انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں کر فیو لگا دیاجبکہ سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور یسین ملک سمیت حریت رہنماوں کی نظر بندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بڈگام میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر حریت رہنماوں نے ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔ جمعہ کو وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔